بہار اسمبلی انتخابات LIVE: پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، صبح 9 بجے تک 13.13 فیصد پولنگ ریکارڈ
پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، صبح 9 بجے تک 13.13 فیصد پولنگ ریکارڈ
بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کا آغاز پُرجوش انداز میں ہوا۔ صبح 9 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 13.13 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کے رجحان میں فرق دیکھا گیا۔ سہرسا ضلع 15.27 فیصد ووٹنگ کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ لکھی سرائے ضلع میں ووٹنگ کی رفتار سب سے کم رہی، جہاں صرف 7.00 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
اضلاع میں ووٹنگ کی صورتحال:
ریاست کے اوسط 13.13 فیصد سے زیادہ ووٹنگ والے اضلاع میں بیگوسرائے (14.60 فیصد)، مظفرپور (14.38 فیصد)، ویشالی (14.30 فیصد)، کھگڑیا (14.15 فیصد)، گوپال گنج (13.97 فیصد) اور مدھے پورہ (13.74 فیصد) شامل ہیں۔
اسی طرح مونگیر (13.37 فیصد)، سیوان (13.35 فیصد)، سارن (13.30 فیصد) اور بکسر (13.28 فیصد) میں بھی اوسط کے قریب ووٹنگ ہوئی ہے۔
ریاستی راجدھانی پٹنہ میں ووٹنگ کا تناسب 11.22 فیصد رہا، جو ریاستی اوسط سے کم ہے۔ نالندہ میں 12.45 فیصد اور دربھنگہ میں 12.48 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
13.13% approximate voter turnout recorded in the first phase of #BiharElection2025, till 9 am. pic.twitter.com/cMkp5z2xi5
— ANI (@ANI) November 6, 2025
جمہوریت، آئین اور ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیجیے: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے ایکس پر بہار کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’بہار کے میرے پیارے بھائیو، بہنو، ماؤں اور نوجوانو! آج اپنے ہاتھوں سے اپنا مستقبل طے کرنے کا دن ہے۔ بڑی تعداد میں نکل کر جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں حصہ لیجیے۔ نوکری، تعلیم، صحت اور بہار کے روشن مستقبل کے لیے، اپنی جمہوریت، آئین اور ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیجیے۔‘‘
बिहार के मेरे प्यारे भाइयों, बहनों, माताओं एवं युवाओं! आज अपने हाथों से अपना भविष्य तय करने का दिन है। बड़ी संख्या में निकलकर लोकतंत्र के महापर्व में हिस्सा लीजिए। नौकरी, शिक्षा, स्वास्थ्य एवं बिहार के उज्ज्वल भविष्य के लिए, अपने लोकतंत्र, संविधान व वोट के अधिकार की रक्षा के लिए…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 6, 2025
جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج بہار میں جمہوریت کے جشن کا پہلا مرحلہ ہے۔ انہوں نے اس مرحلے کے تمام ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالیں۔ مودی نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’یاد رکھنا ہے — پہلے مت دان (ووٹنگ)، پھر جل پان (کھنا پینا)!‘‘
बिहार में आज लोकतंत्र के उत्सव का पहला चरण है। विधानसभा चुनावों में इस दौर के सभी मतदाताओं से मेरा आग्रह है कि वे पूरे उत्साह के साथ मतदान करें। इस मौके पर पहली बार वोट डालने जा रहे राज्य के अपने सभी युवा साथियों को मेरी विशेष बधाई। याद रखना है- पहले मतदान, फिर जलपान!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 6, 2025
بہار کی خوشحالی کے لیے ہر حال میں ووٹ کیجیے: تیجسوی یادو
آر جے ڈی لیڈر اور مہاگٹھ بندھ کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر حال میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’بہار کی اگلی سمت آپ کے ووٹ سے طے ہوگی، اس لیے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ووٹ ڈالنا فرض ہے۔‘‘
सभी बिहार के भाग्य विधाताओं को मेरा प्रणाम।
आज मतदान का महत्वपूर्ण दिन है। बिहार की आगे की नियति कैसी होगी ये आपके द्वारा दबाया गया एक बटन तय करेगा। लोकतंत्र, संविधान और मानवीयता के हित हेतु आपका मतदान करना बहुत आवश्यक है। मैं सभी मतदाताओं से, विशेष रूप से पहली बार अपने मत का… pic.twitter.com/szaAZykLUy
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) November 5, 2025
پہلے مرحلہ کی ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع
پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جمعرات کی صبح 7 بجے ریاست کے 18 اضلاع میں شروع ہو گئی۔ اس مرحلے میں کل 121 اسمبلی حلقے شامل ہیں، جہاں 1314 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان امیدواروں میں 1192 مرد اور 122 خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، پہلے مرحلے میں 3 کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 302 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں ایک کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 325 مرد، ایک کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 219 خواتین اور 758 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ یہی ووٹر ان 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
Voting for the first phase of #BiharAssemblyElection2025 begins. 121 of the State’s 243 constituencies go to the polls today.
RJD leader and Mahagathbandhan’s CM face Tejashwi Yadav, BJP leaders and Deputy CMs Samrat Choudhary & Vijay Kumar Sinha, and several top leaders are in… pic.twitter.com/OkmS9nEpoe
— ANI (@ANI) November 6, 2025
پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل تمام مراکز پر ماک پول مکمل، سکیورٹی سخت
انتخابات کے آغاز سے قبل صبح 5 بجے سے 7 بجے کے درمیان ماک پولنگ کی گئی تاکہ ای وی ایم مشینوں کی جانچ ہو سکے۔ دربھنگہ کے پریزائیڈنگ افسر ششی کمار کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہیں، کہیں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں آیا۔ ویشالی، مہوا اور پٹنہ کالج کے پولنگ مراکز سے بھی ایسی ہی رپورٹ ملی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تمام مراکز پر سکیورٹی فورسز تعینات ہیں اور عملہ پوری طرح چوکس ہے۔