’پنڈت جواہر لال نہرو نے آئینی و جمہوری اقدار کی بنیاد رکھ کر ملک کو نئی سمت دی‘، یومِ پیدائش پر راہل گاندھی کا خراجِ عقیدت
پنڈت جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کے موقع پر کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی آئینی بصیرت، جمہوری قدروں اور سائنسی سوچ کو آج کے ہندوستان کے لیے لازمی قرار دیا۔ راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے آفیشل ہینڈل سے کی گئی پوسٹوں میں نہرو کے کردار، ویژن اور بچوں کے ساتھ ان کی خصوصی وابستگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
راہل گاندھی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو نے ’’اپنی دور اندیش اور نڈر قیادت سے آزاد ہندوستان میں آئینی اور جمہوری اقدار کی بنیاد رکھی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ نہرو کے اصول اور نظریات آج بھی ’’ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ہمیں ایک بہتر راستہ دکھاتے ہیں۔‘‘
भारत के प्रथम प्रधानमंत्री पंडित जवाहरलाल नेहरू ने अपने दूरदर्शी और निडर नेतृत्व से स्वतंत्र भारत में संवैधानिक और लोकतांत्रिक मूल्यों की नींव रखी और देश को एक नई दिशा प्रदान की।
उनके आदर्श और मूल्य आज भी हमारे लिए प्रेरणास्रोत हैं। ‘हिंद के जवाहर’ को जयंती पर सादर नमन। pic.twitter.com/rwZZTD47e4
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 14, 2025
راہل گاندھی کے مطابق نہرو نے نہ صرف ملک کو نئی سمت دی بلکہ ایک ایسا نظام قائم کیا جس نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر مستحکم کیا۔ راہل نے نہرو کو ’ہند کے جوہر‘ قرار دیتے ہوئے ان کو سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نہرو کے حوالے سے اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کا ایک اہم قول بھی پیش کیا، ’’ہمیں امن کی نسل تیار کرنی ہے۔‘‘ کھڑگے نے کہا کہ نہرو کی وراثت ایک ’لازوال روشنی‘ ہے جو ہندوستان کے نظریے اور اس کی بنیادی قدروں، آزادی، جمہوریت، سیکولرازم اور سائنسی مزاج، کو مضبوط بناتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نہرو کا ویژن آج بھی ’’ہماری اجتماعی سوچ اور قومی کردار کو تشکیل دیتا ہے۔‘‘ کھڑگے کے مطابق نہرو وہ رہنما تھے جنہوں نے اتحاد اور ہم آہنگی کو قوم سازی کا مرکزی اصول بنایا۔ انہوں نے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں کے ساتھ نہرو کی محبت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کے اس دن تمام ہندوستانی بچوں کو مستقبل کی امید کے طور پر یاد کیا جانا چاہئے۔
“What we need is a generation of peace.”
~ Pandit Jawaharlal Nehru
Pandit Jawaharlal Nehru’s legacy stands as a timeless beacon, illuminating the idea of India and the values he cherished – Freedom, Democracy, Secularism and Scientific Temper.
His vision continues to inspire… pic.twitter.com/cI4GHTyQBX— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 14, 2025
کانگریس کے آفیشل ہینڈل نے متعدد پوسٹوں میں نہرو کو ’جدید ہندوستان کا معمار‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے نظریات آج بھی ملک کو ترقی، ٹیکنالوجی اور سائنسی برتری کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ نہرو کی چھوڑی ہوئی وراثت ’ہمارے راستے کو روشنی دینے والا مینار‘ ہے اور ان کی جدوجہد نے ہندوستان کو ایک مضبوط جمہوری ڈھانچہ عطا کیا۔
बच्चे बगीचे में कलियों की तरह हैं और उनका ध्यान से और प्यार से लालन पालन किया जाना चाहिए, क्योंकि वे देश के भविष्य और कल के नागरिक हैं pic.twitter.com/xCBFou2tAz
— Congress (@INCIndia) November 14, 2025
ایک اور پوسٹ میں ’چاچا نہرو‘ کو یاد کرتے ہوئے بچوں کے لیے ان کی پالیسیوں اور سوچ کا ذکر کیا گیا۔ کانگریس نے بتایا کہ نہرو کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی نے رائٹ ٹو ایجوکیشن، سرو شکشا ابھیان اور مڈ ڈے میل اسکیم جیسے تاریخی اقدامات کیے، جنہوں نے کروڑوں بچوں کو تعلیم، غذائیت اور مساوی مواقع فراہم کیے۔
Fondly remembering Chacha Nehru, who believed children are the nation’s future.
Congress carried forward his dream through the Right to Education, Sarva Shiksha Abhiyan & Mid-Day Meal Scheme, empowering every child to learn and grow. pic.twitter.com/cy4ooGSGzl
— Congress (@INCIndia) November 14, 2025
کانگریس نے نہرو کا یہ قول بھی شیئر کیا، ’’بچے باغ کی کلیوں کی مانند ہوتے ہیں، انہیں محبت اور توجہ سے پروان چڑھایا جانا چاہیے، کیونکہ وہی ملک کا مستقبل اور آنے والے کل کے شہری ہیں۔‘‘
سالگرہ کے موقع پر ان تمام پیغامات میں ایک ہی بات مشترک رہی، ’’نہرو کے اصول، نظریات اور خدمات آج بھی ہندوستان کی راہ کو روشن رکھے ہوئے ہیں اور کانگریس قیادت ان کو ملک کی ترقی کا ہمیشہ رہنما ستون مانتی ہے۔‘‘