بہار اسمبلی انتخابات: آج شام تھم جائے گا پہلے مرحلے کے تشہیری شور کا سلسلہ، 121 سیٹوں پر 6 نومبر کو ووٹنگ

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کے انتخابی مہم کا شور آج منگل کی شام تھم جائے گا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت شام کے بعد کسی بھی امیدوار یا پارٹی کو عوامی جلسے یا ریلی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے بعد امیدواروں کے پاس صرف ایک دن کا وقت باقی رہ…

Read More

گاؤں والوں نے گندم اور چاول بیچ کر بچے کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کی

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے گورمی تھانہ علاقے کے تحت آچھائی گاؤں میں انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کا پانچ سالہ بچہ کاوش بھدوریا کھیلتے ہوئے گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ خراب مالی حالات اور والد کی ذہنی صحت…

Read More

انتخابی نتائج کے درمیان جن سوراج پارٹی کے امیدوار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

 پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے درمیان جہاں کئی پارٹیاں اور لیڈران جشن میں ڈوبے ہوبے تھے وہیں ’جن سورج پارٹی‘ کے ایک امیدوار کی موت ہو جانے سے پارٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تراری اسمبلی حلقے سے جن سوراج پارٹی کے امیدوار چندر شیکھر سنگھ دل کا دورہ…

Read More

مرکزی حکومت نے تیج پرتاپ یادو کو وائی پلس سیکورٹی دی!

بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان وزارت داخلہ نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کو وائی پلس سیکورٹی دی ہے۔ جن شکتی جنتا دل کے بانی تیج پرتاپ یادو کو بہار انتخابات کے درمیان وزارت داخلہ نے یہ سیکورٹی فراہم کی ہے۔ تیج…

Read More

گیس چیمبر بن گئی راجدھانی، سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی پہنچا 722، گریپ 3 بھی بے اثر

فضائی آلودگی نے قومی راجدھانی دہلی کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ یہاں آلودگی سے بچنے کے فی الحال کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ گریپ 3 کا نفاذ بھی بے اثر ثابت ہورہا ہے۔ نومبر میں بڑھتی ہوئی سردی کے ساتھ زہریلی ہوا نے عام شہریوں کا جینا مشکل کر…

Read More

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’کلچرل کنیکٹس اور ڈپلومیٹک ڈائیلاگ‘ پر ورکشاپ منعقد

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک سو پانچویں یوم تاسیس کے حصے کے طورپر انصاری آڈیٹوریم میں ایک انتہائی اہم پینل مباحثہ منعقد کیا۔اس مبا حثے کا عنوان ’کلچرل کنیکٹ،ڈپلومیٹک ڈائیلاگ: دی انڈین وے ان دی ٹوینٹی فرسٹ سنچری‘ تھا اس پینل میں ممتاز ماہرین وی سری نواس، آئی اے ایس۔ سیکریٹری حکومت ہند، ڈپارٹمنٹ آف…

Read More

سپریم کورٹ میں ایس آئی آر پر دو سوال اٹھائے گی ٹی ایم سی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت تیز

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پورا عمل غیرمنصفانہ ہے اور 2002 کی پرانی ووٹر لسٹ کو بنیاد بنانا قانونی طور پر غلط ہے۔…

Read More

آل انڈیا ملی کونسل کا نتیش کمار کی 20 سالہ حکومت پر وائٹ پیپر جاری

بہار کے اسمبلی انتخاب کے موقع پر غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا ملی کونسل نے بہار میں نتیش کمار کی 20 سالہ حکمرانی پر’بہار میں ‘سوشاسن بابو’ گورننس کی کارکردگی’ کے عنوان سے وائٹ پیپرجاری کیا ہے جس میں ان کے دور میں ہونے والی بدعنوانی، جرائم،روزگار اور تعلیم کا جائزہ لیا گیا ہے۔ آل…

Read More

دہلی: پارلیمنٹ سے کچھ ہی دوری پر ممبران پارلیمنٹ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی

قومی راجدھانی میں کناٹ پلیس کے بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر واقع سندھو اپارٹمنٹس میں بدھ کی رات اچانک آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر گئی۔ اس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ رہائشی کمپلیکس لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کئی ممبران پارلیمنٹ کی سرکاری…

Read More

عمرعبدللہ نے کہا ’میں قسم کھاتا ہوں کہ بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کا اتحاد کرنے کی کوشش نہیں کی‘

جموں وکشمیر کے بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات (11 نوٹمبر) سے ایک روز قبل ریاست میں سیاسی درجہ حرارت شدت اختیار کرگیا ۔ اس دوران ریاست کی حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ بی جے پی لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل…

Read More