بی جے پی دہلی والوں کی پہلی پسند، ایم سی ڈی ضمنی انتخابات میں 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے: سچدیوا

دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کو 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملنا یہ ثابت کرتا ہے کہ دارالحکومت کے لوگوں کی پہلی پسند بی جے پی ہی ہے۔

وریندررسچدیوا نے میونسپل انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی بی جے پی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پوری طرح سے سنجیدہ تھی اور 12 میں سے آٹھ خواتین امیدواروں کو میدان میں اتار کر ایک تجربہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آٹھ میں سے چھ خواتین امیدواروں کی جیت بی جے پی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے لیے مکمل حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ 12 میں سے 7 وارڈ جیتنا اور ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملنا ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی آج بھی دہلی والوں کی پہلی پسند ہے۔

وریندر سچدیوا نے اس جیت کا کریڈٹ پارٹی کارکنان، عہدیداروں کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا کی انتخابی مہم کو دیا۔ انہوں نے کہا، “ضمنی انتخابات میں ہوئی کراری شکست کے بعد ‘عآپ’ پارٹی کے لیڈروں سوربھ بھاردواج اور درگیش پاٹھک کی بے تکی بیان بازی جہاں ان کی شکست کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے، وہیں مسلم ووٹ کھسکنے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش بھی نظر آتی ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *