جیل میں اعظم خان کو پلنگ یا بستر میسر نہیں، طبیعت بھی ناساز: تزئین فاطمہ
سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اعظم خان تقریباً ڈیڑھ ماہ سے رامپور کی ضلع جیل میں بند ہیں۔ 29 دسمبر کو ان کی شریک حیات ڈاکٹر تزئین فاطمہ بڑے بیٹے ادیب اعظم اور بہن نکہت اخلاق کے ساتھ جیل پہنچیں۔ یہ ملاقات اعظم خان کی صحت اور جیل میں مل رہے علاج سے متعلق اٹھ رہے سوالات کے درمیان ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد اہل خانہ نے میڈیا سے کہا کہ اعظم خان کی صحت تشویش ناک ہے۔
‘जेल में आजम खान को न बिस्तर- न पलंग, तबीयत भी नासाज’, बोलीं पत्नी तंजीम फातिमा #AzamKhan #SamajwadiParty #RampurJail
पूरी खबर: https://t.co/lEz0iOLuVs pic.twitter.com/WszPdeW3NC
— AajTak (@aajtak) December 29, 2025
جیل سے باہر آنے کے بعد ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بتایا کہ اعظم خان کی طبیعت میں کوئی خاص بہتری نہیں ہے۔ سہولیات سے متعلق سوال پوچھے جانے پر وہ کہتی ہیں کہ اعظم خان کو شروعاتی دنوں سے ہی پلنگ یا بستر جیسی بنیادی چیزیں نہیں دی گئی ہیں۔ جب ان سے فرش پر سونے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انھوں نے کہا کہ وہ بیرک کے اندر نہیں گئی تھیں اس لیے کچھ بتا نہیں سکتیں۔
میڈیا اہلکاروں نے جب تزئین سے ان کے چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم کے بارے میں پوچھا، تو انھوں نے واضح کیا کہ آج عبداللہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اس درمیان اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم نے اپنے والد کی ناساز طبیعت پر فکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے میڈیا سے کہا کہ جیل میں اچھا آدمی بھی برا ہو جاتا ہے، وہاں کسی کی طبیعت اچھی کیسے رہ سکتی ہے۔ انھوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’جیل میں ہر انسان پریشان ہی رہتا ہے۔‘‘