مادورو کی گرفتاری کے بعد ہندوستان کا پہلا ردعمل

ہندوستان نے ہفتہ کی رات یعنی 3 جنوری کو اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ وینزویلا کی صورتحال کے پیش نظر  وہاں اپنے ہر طرح کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔وزارت خارجہ نے یہ ایڈوائزری وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کی روشنی میں جاری کی ہے۔…

Read More

لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور لکھنؤ کے حضرت گنج تھانے پہنچیں!

لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ کل یعنی3 جنوری کو نیہا سنگھ راٹھور حضرت گنج پولیس اسٹیشن پہنچی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کیا تھا۔ اس معاملے میں حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 27 اپریل 2025…

Read More

تلنگانہ اسمبلی میں منریگا کو جاری رکھنے کی قرارداد منظور، جی رام جی قانون کی مخالفت

مرکزی حکومت کی جانب سے منریگا کی جگہ نیا قانون (وی بی جی رام جی) لانے پر جاری ہنگامے کے دوران تلنگانہ اسمبلی نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے جمعہ کو ایک قرارداد منظور کی جس میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کو جوں کی توں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔…

Read More

اے آئی کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد پر قدغن میں ناکامی، مرکزی حکومت کا ایکس کے خلاف سخت ایکشن

مرکزی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اس پر اے آئی کے ذریعے قابلِ اعتراض، فحش اور غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکامی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایکس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 72 گھنٹوں…

Read More

اتراکھنڈ کی وزیر کے شوہر کے بیان پر بہار میں سیاسی ہلچل، تیجسوی یادو کا بی جے پی پر حملہ، خواتین کمیشن کا ازخود نوٹس

پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف تیجسوی یادو نے اتراکھنڈ کی ایک وزیر کے شوہر کی جانب سے خواتین سے متعلق دیے گئے قابل اعتراض بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں اس معاملے کو نہ…

Read More

آلودہ پانی معاملہ: اندور میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ یادو کو ہٹایا گیا

وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اندور میں پینے کے آلودہ پانی سے ہونے والی اموات کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار یادو کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یہ معلومات ایک ایکس پوسٹ میں شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھگیرتھ پورہ، اندور میں پینے کے آلودہ پانی سے پیش آنے…

Read More

پنجاب حکومت کی منشیات کے خلاف جنگ کے 10 ماہ مکمل، 42 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

چنڈی گڑھ: پنجاب حکومت کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم (یُدّھ نشیاں ورُدّھ‘ نے دس ماہ مکمل کر لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی ہدایات پر یکم مارچ 2025 کو شروع کی گئی اس مہم کا مقصد ریاست کو منشیات کے جال سے آزاد کرنا ہے۔ ان دس مہینوں…

Read More

بی ایم سی انتخابات: کانگریس کا بدعنوانی سے پاک اور جوابدہ بلدیاتی نظام کا وعدہ

ممبئی کانگریس کی صدر اور رکنِ پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے جمعرات کو 15 جنوری کو ہونے والے برہن ممبئی مہانگر پالیکا کے انتخابات کے لیے پارٹی کا تفصیلی وژن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مقصد شہر کو بدعنوانی سے پاک کرنا اور شہریوں کو شفاف، جوابدہ اور مؤثر بلدیاتی حکمرانی فراہم کرنا…

Read More

ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، شمالی ریاستوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا انتباہ

ملک کے کئی حصوں میں کڑاکے کی سردی کے ساتھ موسم کی شدت برقرار ہے۔ شمالی ہندوستان میں سرد لہر اور گھنے کہرے نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں درجۂ حرارت میں نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید سردی…

Read More

اندور میں آلودہ پانی سے اموات: این ایچ آر سی کا از خود نوٹس، چیف سکریٹری سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب

نئی دہلی/اندور: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پانی پینے سے ہونے والی اموات اور بڑی تعداد میں شہریوں کے بیمار پڑنے کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کمیشن…

Read More