کئی گھنٹوں کے ہنگامہ کے بعد رکن پارلیمنٹ پپو یادو گرفتار
پورنیا کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو پٹنہ پولیس نے کل یعنی6 فروری کو رات دیر گئے 31 سال پرانے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچی تھی لیکن انہوں نے جانے سے انکار کیا۔ ایس پی بھانو پرتاپ سنگھ سمیت بڑی پولیس فورس پہنچی جس کے بعد پولس پپو یادو کو لے گئی۔
VIDEO | Patna SP Bhanu Pratap says, “PS Case No. 552/1995 is a case from 1995. Arrest proceedings are being ensured against MP (Pappu Yadav) under Sections 419, 420, 468, 471, 506 and 120B. This is a Gardanibagh police station case. The court had directed the Hon’ble MP to appear… pic.twitter.com/xHHhSX1AYO
— Press Trust of India (@PTI_News) February 6, 2026
ابتدائی معلومات کے مطابق، دو دن قبل پٹنہ کے ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے ایم پی پپو یادو سمیت تین لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کے ذریعہ مکان کرایہ پر لینے کے الزام میں اٹیچمنٹ اور ضبطی کا حکم جاری کیا تھا۔ یہ پورا معاملہ 1995 کا ہے۔ پٹنہ میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔
اگرچہ پولیس نے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو گرفتار کر کے لے گئی لیکن ان کی پٹنہ رہائش گاہ پر گھنٹوں ہنگامہ ہوتا رہا۔ پولیس اور پپو یادو میں بحث جاری رہی۔ پپو یادو نے اپنے وکیل کو بلانے پر اصرار کیا۔ جب پولیس کو معلوم ہوا کہ پپو یادو کو اس طرح سے لے جانا مشکل ہو جائے گا تو بڑی فورس کو بلایا گیا، سینئر افسران بھی پہنچ گئے۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا، تقریباً آدھی رات ہو چکی تھی۔ اس کے بعد پولیس پپو یادو کو لے گئی۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد پٹنہ پولیس سب سے پہلے ایم پی پپو یادو کو بیلی روڈ پر واقع آئی جی آئی ایم ایس لے گئی۔ پولیس مزید کارروائی کرے گی۔ کچھ حامی بھی پپو یادو کے پیچھے اسپتال پہنچے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے پٹنہ میں این ای ای ٹی کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادتی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ نتیش کمار حکومت نے مرکزی حکومت سے سی بی آئی جانچ کا حکم دینے کی درخواست کی۔ ایم پی پپو یادو اس معاملے پر حکومت پر لگاتار حملہ کر رہے ہیں اور اسے سختی سے اٹھا رہے ہیں۔ پپو یادو کا کہنا ہے کہ اسی لیے حکومت نے یہ کارروائی کی۔
#WATCH | पटना, बिहार: निर्दलीय सांसद पप्पू यादव ने कहा, “…कुछ ठीक नहीं कि मेरे साथ क्या होगा, मेरी तबियत ठीक नहीं है…” pic.twitter.com/DAe2xWApNw
— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 6, 2026