انتخابات LIVE: ’آج کی لڑائی حقوق کی حفاظت کے لیے ہے‘، کھڑگے نے ووٹرس سے کی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی گزارش
آج کی لڑائی آپ کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہے: ملکارجن کھڑگے
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے تمل ناڈو کے ووٹرس سے اسمبلی انتخاب میں فعال طریقے سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ انھوں نے اس انتخاب کو اہم جمہوری اصولوں کی حفاظت کی جنگ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج کی جنگ آپ کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہے۔ یہ جنگ وفاقیت، مساوات، انصاف اور آزادی کی حفاظت کے لیے ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ مجموعی فلاح یقینی بنانے اور آپ کے اصولی سماجی انصاف کی قدروں کو بنائے رکھنے کے لیے بھی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں اور ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں جو آپ کے وفاقی حقوق کو چھیننا چاہتے ہیں۔‘‘
الیکشن کمیشن نے ناؤدا میں بم دھماکہ اور مرشد آباد میں ہنگامہ کی رپورٹ طلب کی
مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، لیکن بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ حالانکہ بنگال کے چیف الیکٹورل افسر منوج کمار اگروال کا کہنا ہے کہ حق رائے دہی کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے۔ ناؤدا میں بم دھماکہ کی خبر سامنے آئی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے۔ مرشد آباد میں بھی ہنگامہ برپا ہوا ہے، اور اس کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔ اس درمیان مالدہ میں ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے سی پی ایم حامیوں کو یرغمال بنایا ہے۔
مغربی بنگال: مالدہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان میں تصادم
مغربی بنگال میں مالدہ واقع موتھاباڑی اسمبلی کے بوتھ نمبر 55 پر کافی دیر تک ووٹنگ شروع نہیں ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بوتھ پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان میں تصادم ہو گیا ہے، جس سے بوتھ پر حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔
گجرات و مہاراشٹر کی 3 اسمبلی سیٹوں پر بھی ڈالے جا رہے ہیں ووٹ
ایک طرف مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، اور دوسری طرف گجرات و مہاراشٹر کی 3 اسمبلی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے بارامتی اور راہوری اسمبلی سیٹ پر ووٹرس اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ گجرات کی امریٹھ اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ کے لیے لوگوں کی طویل قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔
#WATCH | Baramati Assembly bye-elections | Maharashtra Deputy CM Sunetra Pawar casts her vote at a polling station in Gangubai Kante Zilla Parishad Primary School, in Baramati.
The seat went vacant after the demise of former DCM Ajit Pawar in a plane crash.
(Source: Office of… pic.twitter.com/pgD9TfX6v6
— ANI (@ANI) April 23, 2026
مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ووٹنگ شروع، مرشد آباد میں ای وی ایم خراب
مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں آج اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ دونوں ریاستوں میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ چل رہی ہے اور لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مغربی بنگال میں 16 اضلاع کی 152 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، جبکہ تمل ناڈو میں سبھی 234 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دونوں ریاستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال اور تمل ناڈو، دونوں ہی ریاستوں میں پرامن انداز میں ووٹنگ چل رہی ہے۔ فی الحال کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ای وی ایم خراب ہونے کی خبر نشر کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ نمبر 156 پر فی الحال ووٹنگ رکی ہوئی ہے۔