’مہنگائی مین کی وصولی تھم نہیں رہی‘، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد کانگریس کا پی ایم مودی پر حملہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج ہوئے زبردست اضافہ نے عوام کو شدید دھچکا دیا ہے۔ اس اضافہ کے بعد دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ بھی لازم ہے۔ تازہ اضافہ کے بعد اپوزیشن پارٹی کانگریس نے پی ایم مودی کو پھر سے نشانے پر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی نے پٹرول-ڈیزل 11 دن میں 8 روپے مہنگا کر دیا۔ آج پھر پٹرول پر 2.87 روپے اور ڈیزل پر 2.80 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔‘‘
‘महंगाई मैन’ मोदी ने पेट्रोल-डीजल 11 दिन में 8 रुपए महंगा कर दिया।
आज फिर पेट्रोल पर 2.87 रुपए और डीजल पर 2.80 रुपए बढ़ा दिए गए हैं।
कब-कब बड़े दाम
• 15 मई: पेट्रोल 3.29 रुपए, डीजल 3.11 रुपए
• 19 मई: पेट्रोल 96 पैसे, डीजल 94 पैसे
• 23 मई: पेट्रोल 94 पैसे, डीजल 95 पैसे
•…— Congress (@INCIndia) May 25, 2026
کانگریس نے گزشتہ 10 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھی ہوئی قیمتوں کی تفصیل بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں پیش کی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ 15 مئی کو پٹرول 3.29 روپے، 19 مئی کو 96 پیسے، 23 مئی کو 94 پیسے اور 25 مئی کو 2.87 روپے فی لیٹر بڑھ گئے۔ اسی طرح 15 مئی کو ڈیزل کی قیمت میں 3.11 روپے، 19 مئی کو 94 پیسے، 23 مئی کو 95 پیسے اور 25 مئی کو 2.80 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
اس تفصیل کو پیش کرنے کے بعد کانگریس نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 8.06 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7.80 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو مالا مال کرنے کے لیے پی ایم مودی عوام کی جیب کاٹنے میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’لوگ مہنگائی میں پِس رہے ہیں، پریشان ہیں، لیکن ’مہنگائی مین‘ کی وصولی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔‘‘
प्यारे देशवासियों मोदी जी के लिए आप मात्र एक वोट हैं।
चुनाव ख़त्म ज़रूरत ख़त्म।
वैसे अंधभक्त तो 200 रू तक पेट्रोल ख़रीदने को तैयार हैं। pic.twitter.com/jLuDJOfsFP— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) May 25, 2026
دوسری طرف عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’ملک کے پیارے باشندو، مودی جی کے لیے آپ محض ایک ووٹ ہیں۔ انتخاب ختم، ضرورت ختم۔ ویسے اندھ بھکت تو 200 روپے تک پٹرول خریدنے کو تیار ہیں۔‘‘ اسی طرح دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر منیش سسودیا نے بھی پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’رحم کیجیے مودی جی، آپ روزانہ پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھا دے رہے ہیں، تنخواہ کسی کی بڑھ نہیں رہی۔ ملازمت بچی رہے یہی غنیمت ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’کاروبار سب کے چوپٹ پڑے ہیں آپ کے راج میں۔ آپ روزانہ تیل کی قیمت بڑھا دیتے ہو، اس کے بعد دودھ، سبزی، روٹی جیسی چیزیں روزانہ اپنے آپ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ کہاں سے لائیں اتنا پیسہ؟ میں امید کروں گا کہ وزیر اعظم ملک کے حالات کو سنجیدگی سے لیں اور پٹرول کی بڑھی ہوئی قیمت واپس لینے کا فیصلہ کریں۔‘‘