سونم وانگچک کو پولیس جنتر منتر سے جبراً اسپتال لے گئی، اپوزیشن نے حکومت پر جمہوریت کو کچلنے لگایا الزام

آج جب جنتر منتر پر سونم وانگچک کی ہڑتال اکیسویں دن میں داخل ہو گئی تھی، اور ان کی خراب طبیعت کو لے کر خبریں گشت کر رہی تھیں، تو دہلی پولیس انھیں جبراً اٹھا کر اسپتال لے گئی۔ اس واقعہ کے بعد جنتر منتر پر موجود لوگون میں ہنگامہ شروع ہو گیا اور اپوزیشن پارٹیوں کے بیانات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ دہلی پولیس نے سونم کو جبراً صفدر جنگ اسپتال میں داخل تو کرایا ہی، جنتر منتر پر ان کے ساتھ بیٹھے مظاہرین کو بھی ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین وہاں نعرہ بازی کر رہے ہیں اور پولیس کی اس کارروائی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *