این سی آر میں بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ، فضائی معیار میں جزوی بہتری

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ جمعرات کی رات سے ہی تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جس کا اثر جمعہ کی صبح واضح طور پر دیکھنے میں آیا۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور اطراف کے علاقوں میں بونداباندی کے بعد ہلکی سے درمیانی بارش…

Read More

بہار کے جہان آباد گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی، دھوئیں سے بیمار طلباء اسپتال میں بھرتی

بہارمیں جہان آباد ضلع کے ایک سرکاری انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی، جس میں دھواں کی وجہ سے 6 طلباء بیمار ہو گئے۔ افسران نے بتایا کہ واردات میں بیمار 6 طلباء کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگ ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث…

Read More

قومی راجدھانی کے کرول باغ میں بڑا حادثہ، جھنڈے والان مندر کے پاس ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی، 2 لوگوں کی موت

 قومی راجدھانی دہلی کے کرول باغ علاقے میں منگل اور بدھ (24-25 مارچ) کی درمیانی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع کے مطابق کرول باغ میں مشہور جھنڈے والان مندر کے قریب ایک ڈبل ڈیکر بس اچانک الٹ گئی۔ بس میں کئی مسافرسوار تھے جنہیں چوٹیں آئی…

Read More

’فصل کی خریداری نہیں ہوئی تو جنگ ہوگی‘، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کو کیا متنبہ

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے فصلوں کی خریداری کے معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت ریاست سے دھان اور دیگر فصلیں نہیں خریدتی تو تلنگانہ حکومت 15 جون کے بعد مرکز کے خلاف ’جنگ‘ کا…

Read More

متھرا میں المناک حادثہ: ندی میں کشتی الٹنے سے 10 عقیدتمندوں؍ سیاحوں کی موت، متعدد لاپتہ

اتر پردیش کے متھرا ضلع واقع یمنا ندی میں ایک المناک حادثے میں عقیدتمندوں؍ سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے سے 10 افراد کی موت ہوگئی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ یہ اطلاع ایک سینئر افسر نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وہیں متھرا کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم)…

Read More

مجھے ذلیل کیا گیا، مجھے مارنے کی کوشش کی گئی: رکن پارلیمنٹ پپو یادو کا الزام

پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو کل یعنی 13 فروری کو جیل سے باہر آئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ انتظامیہ نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پر کوئی الزام نہیں لگائیں گے۔ تاہم، انہوں نے یہ کہا کہ حکومت میں چند…

Read More

ادھو ٹھاکرے کے دھڑے نےچھہ ارکان پارلیمنٹ کے انحراف پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا

شیو سینا کے یو بی ٹی کے چھ ارکان پارلیمنٹ کے الگ ہونے اور شندے کے دھڑے میں شامل ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کل، 21 جولائی کو، شیوسینا یو بی ٹی کے وکیل نے فوری سماعت کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے انہیں یقین دلایا کہ کیس کو جلد سماعت کے…

Read More

آگرہ: بیوی کا اعتراف، شوہر کا قتل کرکے غسل خانے میں دفن کیا

اتر پردیش کے آگرہ کے سکندرا تھانہ علاقے میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سریندر، جو تقریباً ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ تھا، بالآخر اس وقت دریافت ہوا جب اس کی بیوی نے اپنے شوہر کی لاش کو باتھ روم کے فرش کے نیچے…

Read More

چھا گئے سدھارتھ بابو، جو یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کو سمجھاتے نطر آئے

یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران ایک نوجوان چھایا رہا۔اس نے  منتخب الفاظ میں غیر ملکی مہمانوں کو ہندوستانی ثقافت سے متعارف کرایا اور پریڈ کے دوران ان کے تمام سوالوں کا بخوبی جواب بھی دیا۔ اس نوجوان کی تصویر کئی بار یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران خوب دیکھی گئی۔ Kudos to the translator The calm,…

Read More

ایئر انڈیا فلائٹ کے انجن میں لینڈنگ سے عین قبل لگی آگ، سبھی مسافر اور عملہ کے اہلکار محفوظ

بنگلورو سے آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے اشارے (انجن فائر اِنڈیکیشن) ملنے سے افرا تفری کی حالت پیدا ہو گئی۔ واقعہ جمعرات کی شام کا ہے جب دہلی ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ کو ہنگامی حالت میں لینڈنگ کرانے کی ضرورت پڑ گئی۔ ایئر انڈیا نے ایک…

Read More