کیرلم: وی ڈی ستیسن آج لیں گے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف، راہل-پرینکا سمیت کئی سرکردہ لیڈران کی ہوگی شرکت
کیرلم میں ترووننت پورم واقع سنٹرل اسٹیڈیم میں آج صبح 10 بجے نئی کابینہ کے وزراء کی حلف برداری ہونے والی ہے، کانگریس لیڈر وی ڈی ستیسن وزیر اعلیٰ عہد کا حلف لیں گے۔ ستیسن کے علاوہ 20 وزراء کی بھی حلف برداری ہوگی، جس کے لیے سبھی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ اس تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے علاوہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسی ہستیاں بھی شرکت کریں گی۔ بیرون ملک میں ہونے کے سبب ششی تھرور تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں گے، لیکن کئی دیگر سرکردہ لیڈران کی موجودگی دیکھنے کو ملے گی۔
“वीडी सतीशन आज केरलम के CM पद की शपथ लेंगे”
◆ कांग्रेस के अध्यक्ष मल्लिकार्जुन खरगे ने कहा @kharge | V. D. Satheesan | #VDSatheesan | Keralam pic.twitter.com/1rU5opknwt
— News24 (@news24tvchannel) May 18, 2026
قابل ذکر ہے کہ وی ڈی ستیسن پاراوور اسمبلی سیٹ سے مستقل 6 بار رکن اسمبلی رہے ہیں اور کیرالہ کانگریس میں وہ اپنا ایک وقار رکھتے ہیں۔ دی گئی جانکاری کے مطابق کیرلم کی کابینہ میں ستیسن سمیت کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، جبکہ آئی یو ایم ایل سے 5 اور کیرالہ کانگریس، کیرالہ کانگریس (جیکب)، آر ایس پی و سی ایم پی سے 1-1 اراکین اسمبلی وزارتی عہدہ کا حلف لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کیرلم کابینہ میں 14 اراکین اسمبلی پہلی بار وزارتی عہدہ کا حلف لیں گے، جن میں سی پی جان، این شمس الدین، کے ایم شاجی، پی کے بشیر، وی ای عبدالغفور، پی سی وشنوناتھ، روزی ایم جان، بندو کرشن، ٹی صدیقی، کے اے تلسی اور او جے جنیش شامل ہیں۔ کانگریس نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر عہدے اپنے اپس رکھے ہیں۔ ترووَنچور رادھاکرشنن کو اسمبلی اسپیکر اور شنیمل عثمان کو ڈپٹی اسپیکر بنایا گیا ہے۔
Congress President Shri @kharge and LoP Shri @RahulGandhi will attend the swearing-in ceremony at Central Stadium today.
Thiruvananthapuram, Keralam
Stay tuned to our social media handles for live updates.
— Congress (@INCIndia) May 18, 2026
موصولہ اطلاع کے مطابق حلف برداری تقریب میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سمیت کئی کانگریس لیڈران کی شرکت ہوگی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے بھی اس تقریب میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بہرحال، سامنے آ رہی خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پر گفت و شنید تقریباً مکمل ہو چکی ہے، کچھ معمولی چیزوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ محکموں سے متعلق حتمی فہرست رسمی طور پر گورنر کو پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد سرکاری گزٹ کے ذریعہ اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔