راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے پار، شمالی ہند سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرم لہر جاری

ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں منگل کے روز اس ماہ کا پہلا ’ہیٹ ویو‘ (لو) والا دن درج کیا گیا، جہاں خشک ہواؤں اور تیز دھوپ کی وجہ سے درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ محکمۂ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرم لہر سے لے کر شدید گرم لہر جیسی صورت…

Read More

دہلی حکومت اور سی اے کیو ایم کی پالیسیوں کے خلاف اے آئی ایم ٹی سی کی ہڑتال، 21 سے 23 مئی تک چکہ جام کا اعلان

کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) اور دہلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) کی قیادت میں دہلی-این سی آر کی 68 سے زیادہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور یونینوں نے 21 سے 23 مئی تک 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تنظیموں…

Read More

’میں اٹلی کے روم شہر میں اتر چکا ہوں‘، پی ایم مودی 5 ممالک کے بیرون ملکی دورہ کی آخری منزل پر پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام اپنے 5 ممالک کے دورے کی آخری منزل، یعنی اٹلی پہنچ چکے ہیں۔ اٹلی کی راجدھانی روم پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر اٹلی کے نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس دوران ہندوستانی برادری کے لوگوں میں…

Read More

ملک بھر کے میڈیکل اسٹورز آج ای فارمیسی کے خلاف ہڑتال پر، کئی ریاستوں کا ہڑتال سے باہر رہنے کا اعلان

مدھیہ پردیش اور ملک بھر میں میڈیکل اسٹورز ای فارمیسی کے خلاف آج احتجاج میں بند رہیں گے۔ تاہم، تمام فارمیسی شرنکھلا، اسپتال پر مبنی میڈیکل اسٹورز، اور جن اوشدھی کیندر کھلے رہیں گے۔ ادویات کی آن لائن فروخت کے خلاف کیمسٹ اور ڈرگ ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ تقریباً 1.2…

Read More

’مودی نے پچھلے 4 دن میں 4 روپے بڑھا دیے‘، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد کانگریس کا حملہ

منگل کی صبح عوام کو اس وقت مہنگائی کا زوردار دھچکا لگا، جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافہ کے بعد جہاں ایک طرف عوام ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف اپوزیشن پارٹیاں بھی مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ…

Read More

اتراکھنڈ میں بے قابو ہوئی ’اُجینی ایکسپریس‘، دیوار توڑ کر انجن اور کوچ پٹری سے اترے

اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ’اُجینی ایکسپریس‘ اچانک بے قابو ہو گئی اور دیوار توڑتے ہوئے انجن کے ساتھ ساتھ کوچ بھی پٹری سے اتر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کھانڈ گاؤں میں شنٹنگ کے دوران پیش آیا۔ واقعہ گاڑی نمبر 14317 (اُجینی ایکسپریس) کے اسٹیشن یارڈ میں شنٹنگ موومنٹ کے دوران پیش…

Read More

ایک ہفتے میں دوسری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مہنگائی کی کاری ضرب سے عوام بے حال

ہندوستانی عوام کے لیے منگل کی شروعات مہنگائی کی کاری ضرب کے ساتھ ہوئی ہے۔ آج ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 90 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ افسوس کی…

Read More

اب آپ کے لیے شیئر کی طرح سونے کی خریداری ہوئی ممکن، این ایس ای پر ’ای جی آر‘ ٹریڈنگ کا آغاز

ہندوستانی سرمایہ کاروں کے لیے سونے میں سرمایہ کاری ہمیشہ سے ایک قابل اعتماد متبادل رہی ہے۔ لیکن فزیکل گولڈ خریدنے، اس کے خالص ہونے کی جانچ سے لے کر اسے محفوظ رکھنے کی فکر کئی بار سرمایہ کاروں کو پریشان کرتی ہے۔ اسی پریشانی کو ہمیشہ کے لیے دور کرنے کے مقصد سے نیشنل…

Read More

10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کے بعد اڈانی کے خلاف امریکہ میں دائر مقدمہ ختم!

امریکی حکومت کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی بنیادیں نہیں ہیں۔ چنانچہ عدالت نے گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کے خلاف الزامات کو خارج کرنے کا حکم دیا۔ کیس دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔ نیوز پورٹل…

Read More

شمال مغربی ہندوستان میں شدت والی گرمی سے ابھی نہیں ملے گی راحت، دہلی والے آج 44 ڈگری درجہ حرارت برداشت کرنے کو رہیں تیار

دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کو ابھی شدید گرمی سے راحت ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں شدید گرمی کا قہر جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ اور اتر پردیش میں ہیٹ ویو کا…

Read More