کیرلم کے تریشور میں دردناک سڑک حادثہ، تمل ناڈو کے 8 طلباء کی موت
کیرلم کے ضلع تریشور میں ہفتے کے روز درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار کھڑی لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر کے مطابق مہلوکین تمل ناڈو کے طلباء بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ آدھی رات میں پنامبیکُنّو سینٹر کے قریب پیش آیا۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور ایک ایک حصے ٹوٹ کر چاروں طرف بکھر گئے، جبکہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ کار میں سوار طلباء کو باہر نکالنے کے لیے گاڑی کو کاٹ کر کھولنا پڑا۔
STORY | Eight killed as car rams into parked lorry in Keralam’s Thrissur
Eight people, believed to be students from neighbouring Tamil Nadu, have been killed in a tragic road accident in central Keralam’s Thrissur district, police said on Saturday.
READ: https://t.co/PSaeLyLfQS… pic.twitter.com/q4p095dcCY
— Press Trust of India (@PTI_News) September 5, 2026
ابتدائی اطلاع کے مطابق کار میں سوار افراد تمل ناڈو کے ڈنڈی گل کے ایک انجینئرنگ کالج کے طلباء تھے۔ کیرلم پولیس کے مطابق فی الحال مزید معلومات کا انتظار ہے۔ کار گرووایور کی طرف سے کوڈُنگَلور جا رہی تھی، تبھی وہاں ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق لاری اسی سمت میں کھڑی تھی، جہاں سڑک کا کام چل رہا تھا۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اہلکاروں اور پولیس نے بری طرح تباہ شدہ کار سے متاثرین کو باہر نکالنے کے لیے راحت رسانی کا کام انجام دیا۔
کار میں سوار 2 طلباء کو بچانے کے لیے فائر فائٹرز کو گاڑی کا ملبہ کاٹ کر انہیں باہر نکالنا پڑا۔ گاڑی میں سوار 7 لوگوں کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی، جبکہ ایک طالب علم کی اسپتال میں موت ہوئی۔ یہ حادثہ تریشور میں این ایچ 66 پر ہوا۔ فی الحال پولیس طلباء کی شناخت اور ان کے گھر والوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ ان سبھی کی لاشیں اہل خانہ کے حوالے کی جا سکیں۔