یوپی میں ہر طرف مانسون کی تباہی، 13 اضلاع کی ندیوں میں طغیانی، 173 گاؤں سیلاب کی زد میں، 84 ہزار افراد متاثر
اتر پردیش میں مانسون کی بارش کے باعث ندیوں میں طغیانی سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ریاستی راحت کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 13 اضلاع کے تقریباً 173 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔ اس سے تقریباً 84,362 آبادی اور 13,058 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔ حالانکہ ریاستی راحت کمشنر رشی کیش بھاسکر یشودی نے منگل کو صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
STORY | 173 UP villages flood-hit; more than 4,000 people shifted to safer locations
A total of 173 villages in 13 districts have been affected by floods in Uttar Pradesh, an official said on Tuesday.
The flood situation is currently normal and under control, and district… pic.twitter.com/AJPgt30TsK
— Press Trust of India (@PTI_News) August 19, 2026
راحت کمشنر کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریاست کے جن 13 اضلاع کے 173 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، وہ بدایوں، بہرائچ، بلیا، بارہ بنکی، بجنور، فرخ آباد، گوتم بدھ نگر، گونڈا، کاس گنج، لکھیم پور کھیری، مظفر نگر، سیتاپور اور اناؤ ہیں۔ سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے راحت کمشنر کے دفتر کا کنٹرول روم اضلاع سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ہیلپ لائن نمبر 1070 پر موصول ہونے والی شکایات اور اطلاعات پر فوری کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
Mirzapur, UP : SDRF rescues people stranded in the river after water levels surge. pic.twitter.com/OoSTdKUlNI
— News Arena India (@NewsArenaIndia) August 19, 2026
موصولہ اطلاع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں راحتی کام جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ ریاست بھر میں 1,589 سیلاب چوکیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 1,263 ریلیف شیلٹرز تیار کی گئی ہیں، جن میں سے 41 شیلٹرز فعال ہیں اور ان میں 1,045 لوگ رہ رہے ہیں۔ اب تک 4,845 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ راحتی کارروائیوں کے لیے 428 کشتیاں اور موٹر بوٹس اور 1,101 مقامی غوطہ خور تعینات کیے گئے ہیں۔ متاثرین کے درمیان اب تک 15,238 غذائی پیکٹ اور 30,316 لنچ پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
Service Beyond Duty – CISF Rescued 7 Lives Amidst Flood like conditions
Following heavy rainfall and severe waterlogging at the NTPC Township on 17.08.2026, the CISF Fire Wing of CISF Unit RhSTPP Rihand Nagar promptly responded to a distress call. The fire crew, accompanied by a… pic.twitter.com/mp4KyrGqFC
— CISF (@CISFHQrs) August 19, 2026
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاست بھر میں این ڈی آر ایف کی 16 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کی ٹیموں کو 52 اضلاع میں مستعد رکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ عوام تک پہنچانے کے لیے بھی یکم اگست سے 18 اگست 2026 کے درمیان 140.52 کروڑ سے زیادہ ایس ایم ایس الرٹس بھیجے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی سیلاب اور آفات سے بچاؤ کے اقدامات مسلسل شیئر کیے جا رہے ہیں۔