کیرالہ میں کانگریس قانون ساز پارٹی کی اہم میٹنگ آج، نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر لگے گی مہر!

کیرالہ اسمبلی انتخابات 2026 میں شاندار کامیابی کے بعد کانگریس کی جانب سے حکومت سازی کی سرگرمیاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے…

Read More

ایل پی جی سے لدے مزید ایک جہاز نے آبنائے ہرمز کو کیا پار، جلد پہنچے گا ہندوستان

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان ہندوستان کے لیے پھر ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ایل پی جی ٹینکر ’ایم وی سن شائن‘ نے آبنائے ہرمز کو پار کر لیا ہے اور اب تیزی کے ساتھ ہندوستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور دوسری ایجنسیاں اس جہاز کو سیکورٹی فراہم…

Read More

اترپردیش میں آندھی اور بارش نے مچائی تباہی، مختلف اضلاع میں 96 افراد کی موت، متعدد زخمی

اترپریش کے کئی اضلاع میں بدھ کے روز آندھی اور بارش نے زبردست تباہی مچائی۔ تیز آندھی کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے کئی جگہ بجلی سپلائی معطل ہو گئی۔ خراب موسم کی وجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں 96 لوگوں کی موت بھی ہو گئی جبکہ کئی لوگ…

Read More

کیا موت سے پہلے پرتیک یادو کے جسم پر زخم کے نشانات تھے؟

کل یعنی بدھ  کی صبح ایسی خبر آئی جس نے سب کو چونکا دیا۔ ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور اکھلیش یادو کے سوتیلے بھائی پرتک یادو کا لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ صبح 5 بجے کے قریب ان کے کچھ دوست پرتیک کو اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ جس کا…

Read More

سونا نہ خریدنے کی اپیل کے بعد مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، سونے اور چاندی پر بڑھا دی ’امپورٹ ڈیوٹی‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ کم از کم ایک سال تک سونے کی خریداری سے گریز کریں۔ اسی درمیان مرکزی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سونا، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں پر امپورٹ ڈیوٹی (درآمدی ٹیکس) بڑھا دی ہے۔ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ ہوں گی۔…

Read More

وقت سے پہلے آسکتا ہے مانسون، 25 اور 27 مئی کے درمیان کیرالہ پہنچنے کی توقع، 5 ریاستوں میں تیز آندھی اور بارش کا الرٹ

ملک میں مانسون مقررہ وقت سے 4 سے 6 دن پہلے پہنچ سکتا ہے۔ عام طور پر مانسون یکم جون تک کیرالہ پہنچ جاتا ہے لیکن اس بار 25 اور 27 مئی کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی خلیج بنگال میں ایک نظام نمودار ہو گیا ہے جو اگلے 48 گھنٹوں میں مضبوط…

Read More

ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو نے 38 سال کی عمر میں لی آخری سانس

سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کا آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر محض 38 سال تھی۔ اطلاعات کے مطابق طبیعت بگڑنے پر انہیں سول اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ انہیں مردہ حالت…

Read More

’قائد حزب اختلاف کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں ‘، راہل گاندھی نے سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کے انتخاب کے عمل پر کیا اعتراض

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی نے کل یعنی  منگل کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر میٹنگ کی۔ اس کمیٹی میں وزیر اعظم، چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر شامل ہیں۔…

Read More

کرناٹک میں بی جے پی کی حالت ٹوکری میں پھنسے ان کیکڑوں جیسی جو ایک دوسرے کو نیچے کی طرف کھینچ رہے: سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کے ان بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جن میں انھوں نے کانگریس کی داخلی جھگڑوں کا ذکر کیا تھا۔ سدارمیا کا کہنا ہے کہ اگلی بار ریاست کی کانگریس حکومت پر الزام عائد کرنے سے پہلے وزیر اعظم کو پوری طرح کرنی چاہیے، کیونکہ…

Read More

آسام میں آج وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے ہیمنت بسوا سرما، پی ایم مودی کی ہوگی شرکت

آسام میں آج نئی حکومت کی حلف برداری ہونے والی ہے۔ ہیمنت بسوا سرما مسلسل دوسری بار آسام کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق وہ صبح 11:40 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ گوہاٹی کے ویٹنری کالج گراؤنڈ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہونے والی ہے جہاں…

Read More