کیرالہ انتخابات: 1200 سے زائد امیدواروں کی نامزدگیاں، آخری دن کئی اہم لیڈروں نے پرچہ کیا داخل

کیرالہ اسمبلی کی140سیٹوں کے لیے9  اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کے آخری روز تک 1,202 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ پیر کوشام 5 بجے تک تھی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 1,202 امیدواروں کی طرف سے 2,039 کاغذات نامزدگی داخل…

Read More

بامبے ہائی کورٹ میں مسلم ریزرویشن ختم کرنے کے خلاف عرضی پر سماعت ملتوی، 2 اپریل کو اگلی تاریخ مقرر

بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت ملتوی کر دی ہے، جس کے تحت سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ مسلم طبقات کے لیے تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لیے…

Read More

ہندوستانی شہریوں نے دل کھول کر کی ایران کی مدد! برتن، نقد سے لے کر خواتین نے سونا اور چاندی تک کر دیا عطیہ

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی سے جہاں ان دونوں ممالک کے سربراہوں کی کئی حلقوں میں تنقید ہو رہی ہے وہیں 2 ’ طاقتور‘ ممالک سے برسرپیکار ایران کے لیے عام لوگوں میں زبردست ہمدردی دیکھی جارہی ہے۔ 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران…

Read More

آسام اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی وزیر نندیتا گارلوسا نے ’کمل‘ چھوڑ تھاما ’ہاتھ‘

آسام کی سیاست میں انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ریاستی حکومت کی وزیر نندیتا گارلوسا نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ پارٹی کے بیان کے مطابق گارلوسا آئندہ اسمبلی انتخاب میں دیما ہساؤ ضلع کی ہافلونگ سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گی۔…

Read More

ہندوستان میں خشک سالی کا بحران، گرم ہوتی آب و ہوا، کم ہوتی بارش اور زیر زمین پانی کے استحصال سے چیلنج میں اضافہ

ہندوستان میں خشک سالی کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ شدید اثر گنگا کے میدانی علاقہ (آئی جی پی) اور شمال مشرقی ہندوستان میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ حالیہ سائنسی مطالعات کے مطابق کمزور مانسون، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور زمینی پانی کے بے تحاشہ استحصال نے ملک…

Read More

ایک اور ایل پی جی کارگو جہاز پہنچا ہندوستان، عظیم جنگ کے درمیان مضبوط سفارت کاری کا سلسلہ جاری

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔ ایران اور امریکہ اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ رہی ہے جس کا سب سے زیادہ اثر آبنائے ہرمز پر پڑ رہا ہے۔ ہندوستان نے آبنائے ہرمز پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے امریکی ایل پی جی سپلائی میں…

Read More

اترپردیش میں سردی واپس! آج پھر بارش اور طوفان کا خطرہ، آئی ایم ڈی نے جاری کیا ’یلو الرٹ‘

مارچ کی گرمی کے درمیان اترپردیش میں موسم نے غیر معمولی کروٹ لی ہے۔ دو روزسے جاری بارش کا دور اتوار کو جاری رہنے کی توقع ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آج اتر پردیش کے کئی اضلاع میں تیز بارش، آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا…

Read More

امریکہ ۔اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور مستقبل کی ضمانت پر ہوگی جنگ بندی، مودی سے گفتگو میں ایرانی صدر نے رکھی شرط

 مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ہفتہ  کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بالخصوص ایران کے خلاف امریکہ اور ایران کے فوجی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔…

Read More

آسام اسمبلی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی انٹری، ممتا بنرجی نے جاری کی 17 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست

آسام اسمبلی انتخاب 2026 کے لیے سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعہ کے روز ریاست آسام کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی کی قومی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں یہ اعلان کیا…

Read More

سجدے میں جھکے سر، ملک بھر میں عید کی دھوم، جامع مسجد سے اجمیر شریف تک امن و خوشحالی کی دعائیں

عید الفطر 2026 کا تہوار پورے ہندوستان میں روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں صبح سویرے سے ہی مساجد اور عیدگاہوں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے نمازیوں کا بھاری ہجوم امڈ آیا۔ لوگوں نے ایک…

Read More