اتر پردیش اور بہار سمیت 18 ریاستوں میں بارش کا الرٹ، دہلی-این سی آر کو ابھی گرمی سے نہیں ملے گی راحت!

دہلی-این سی آر میں آئندہ کچھ دنوں تک گرمی اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج دہلی میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اب 11 اور 12 جون کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آج آسمان جزوی…

Read More

بحران کے درمیان ابھیشیک بنرجی کے اچانک دہلی جانے سے سیاسی ماحول گرمایا

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی انتشار کے درمیان، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی ہفتہ کو دہلی پہنچے۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پارٹی قیادت اس خوف سے دوچار ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی میں شروع ہونے والی بغاوت پارلیمنٹ تک پہنچ سکتی ہے۔…

Read More

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 942 روپے، 29 روپے ہوا سلنڈر مہنگا

گھریلو کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) ایک بار پھر مہنگی ہو گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے، جو کے آج یعنی  7 جون سے لاگو ہوگا۔ تین ماہ میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ اس کے پیچھے ایران کا بحران ہے۔ یہ اطلاع…

Read More

ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 تھی

ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں جمعہ کی رات 10:04 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دھرم شالہ سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر…

Read More

خان سر کی کسی بھی وقت گرفتاری ممکن!

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں خان سر کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پر مبینہ حملے کا تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ دریں اثنا، پٹنہ کے ایس ایس پی کارتکیہ کے شرما نے بتایا کہ ویڈیو میں فائرنگ کرتے نظر آنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے ہتھیار ضبط کر لیے…

Read More

نوئیڈا واقع ’آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی‘ میں خوفناک آتشزدگی، بارہویں منزل پر لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

نوئیڈا کے سیکٹر 75 واقع آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی میں جمعہ کی صبح تقریباً آٹھ بجے شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ 28 منزلہ عمارت کی 12ویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک شکل اختیار کر لی اور فلیٹ کی کھڑکیوں سے بلند شعلے نکلنے لگے۔…

Read More

سوریہ قتل معاملہ: غازی آباد کے کھوڑا میں نمازِ جمعہ کے پیش نظر الرٹ، 1000 جوانوں کی تعیناتی

سوریہ قتل واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے غازی آباد واقع کھوڑا کالونی کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو 19 مساجد پر نماز خیر و عافیت سے پڑھی جائے، اس کے لیے پولیس، پی اے سی، آر اے ایف، آر آر ایف کی…

Read More

کرناٹک حکومت میں قلمدانوں کی تقسیم، وزیر اعلیٰ نے محکمہ مالیات اپنے پاس رکھا، پریانک کھڑگے بنے وزیر داخلہ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اپنی نئی 13 رکنی وزارتی کونسل میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ شیوکمار نے محکمۂ مالیات، عملہ اور انتظامی اصلاحات اپنے پاس ہی رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ جن محکموں کی ابھی تک تقسیم نہیں ہوئی…

Read More

روسی صدر کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی پی ایم مودی کی تعریف، تجارتی معاہدہ کا بھی کیا ذکر

روسی صدر ولادمیر پوتن کے ذریعہ ہندوستان اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی ہندوستانی وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے پی ایم مودی کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں…

Read More

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر کا گھر میں گھس کر قتل!

مشرقی دہلی کے اشوک نگر تھانہ علاقے سے ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کی ایک 42 سالہ اسسٹنٹ پروفیسر ستیم انکلیو میں رہتی تھیں جہاں ان کا قتل کر دیا گیا۔ مہلوک خاتون کی شناخت ڈاکٹر دیبواسمیتا پال کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دیبواسمیتا…

Read More